تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‘تین سال تک غیرملکیوں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال تک غیرملکیوں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر واپسی کا تعین کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔ جس پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت وہ افراد جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں تین برس تک بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

جوازات کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا صورت میں تارکین وطن سعودی عرب نہیں آسکتے، ایسے افراد مقررہ ممنوعہ مدت کے دوران اپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کیے جانے والے دوسرے ویزے پر ہی مملکت آسکتے ہیں۔

قبل ازیں ایک غیرملکی نے جوازات سے آن لائن سوال کیا تھا کہ میرے اقامے کی مدت میں 7 باقی ہیں، ایسی صورت میں 6 ماہ کا خروج وعودہ مل سکتا ہے؟۔

‘غیرملکیوں کو سعودی عرب واپس آنا لازمی’

مذکورہ بالا سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ اس کیس میں تارکین وطن اقامے کی مدت تک بھی خروج وعودہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن ایسی صورت میں مقررہ مدت سے قبل غیرملکیوں کو سعودی عرب واپس آنا لازمی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -