اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں جنگل کے قانون اور لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں عوام کہ نام پر اضافی پیسہ لیاگیا،اس پیسے کو نام نہاد منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے لیے استعمال کیاگیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ سندھ میں جنگل کے قانون اور لوٹ مارکی اجازت نہیں دی جاسکتی، سندھ آپ کی جاگیر نہیں،عوام نے حکومت کا حق دیا لوٹ مار کا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے پیسے کا حساب لےگا۔
سندھ میں جنگل کا قانون اور لوٹ مار کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔اٹھارویں ترمیم میں جو پیسہ عوام کہ نام پر اضافی لیا گیا اس کو نام نہاد منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کے لئیے استعمال کیا گیا۔سندھ آپ کی جاگیر نہیں-عوام نے حکومت کا حق دیالوٹ مار کا نہیں۔عمران خان عوام کے پیسے کو حساب لے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 10, 2020
این ای سی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں: وزیراعلیٰ سندھ
اس سے قبل کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نیوز کانفرس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کچھ لوگ صحیح گائیڈ نہیں کر رہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی میٹنگ ہونے نہیں دی جاتی۔انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔