ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گڑھے میں گرنے والے چیتے کو بچا لیا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے جنگل میں ایک چیتے کو ریسکیو کرلیا گیا جو خطرناک گڑھے میں گرنے کے باعث پھنس چکا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار ایک گڑھے میں گرنے والے چیتے کو نکال رہے ہیں۔

انڈین فاریس سروس (آئی ایف ایس) کے آفیسر نے یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے چیتے کو نکالنے کے لیے پنجرے کو گڑھے میں اتارا اور چیتے کو اس میں قید کرلیا، پھر پنجرے کو باہر نکالا گیا۔

آفیسر نے اپنی ٹوئٹ میں لوگوں سے درخواست کی کہ اس طرح کے گڑھوں کو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ جنگلی حیات کے ساتھ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

ٹوئٹر صارفین نے چیتے کو بغیر کسی نقصان کے کامیابی سے بچانے کے لیے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں