منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سفارتی کشیدگی، بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو پاکستان بدر کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، دفتر خارجہ نے مہمان ملک کی ہائی کمشنرکو واپس بھیجنے کی سفارش کردی جس کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے سفارتی کشیدگی میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں تعینات بنگلادیشی ہائی کمشنر کو وطن واپس بھیجنے کی سمری اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو ارسال کردی جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے سفارش کی کہ پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کو ایگریمانہ دینے کی بنیاد پر کی گئی، پاکستان نے 8 ماہ قبل 26 جنوری کو نئے ہائی کمشنز کے ایگریما کے لیے درخواست بنگلا دیشی حکومت کو درخواست دی تھی جس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی قواعد کے مطابق میزبان حکومت کو 6 ہفتے میں ایگریما جاری کرنا ہوتا ہے مگر 8 مہینے گزر جانے کے باوجود بنگلا دیشی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان18فروری کوریٹائرہوگئےتھے، جس کے بعد دفتر خارجہ نے نئے ایگریما کے لیے درخواست دائر کی اور 3 بار بنگلا دیشی ہیڈ آف مشن کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

حیسنہ واجد کی ڈھٹائی کے باعث ڈھاکا میں پاکستانی سفارتی مشن قونصلر سطح کا افسر چلا رہا ہے جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کے حتمی فیصلے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں