تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‏’سب کو معاف کیا، افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنےدیں گے‘‏

طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں کرنےدیں گے ‏کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پال رہے سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف کردیاگیاہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سورۃ الفتح کےساتھ پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ‏سب گواہ ہیں افغانستان20 برس تک طویل جنگ کےبعد آزاد کرا لیا ہے افغانستان کو آزاد کرانا ‏صرف ہماری نہیں پوری قوم کی فتح ہے آزادی ہرقوم کابنیادی حق ہوتا ہے سخت مزاحمت ‏کےبعدقابضین کونکالنےمیں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام غیرملکیوں کورہنےکاحق ہےاحترام کرتےہیں ہمارا کابل میں ‏داخل ہونےکاکوئی ارادہ نہیں تھا لیکن کرپٹ حکمران وقت سےپہلےبھاگےلوٹ مارہوئی توکابل میں ‏داخل ہوئے ہم لوگوں کی حفاظت کیلئےمجبوری میں کابل میں داخل ہوئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں سفارتخانوں اورگرین زون کومحفوظ بنائیں گے افغان سرزمین ‏کسی کیخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دیں گے سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف ‏کر دیا گیاہے پڑوسی ممالک کو ہمارےاصولوں کا احترام کرناچاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان مزیدجنگ کامیدان نہ بنے اسلامی امارت افغانستان آج ‏سےکسی کےساتھ دشمنی نہیں رکھےگی طالبان نہیں چاہتےکہ افغانستان میں جنگ جاری رہے ‏اسلامی امارت افغانستان میں سیاسی نظام کی تشکیل کیلئےمشاورت جاری ہے۔

سرکاری ملازمین ‏

ان کا کہنا تھا کہ ہم عام معافی کااعلان کرچکےہیں لہٰذاسرکاری ملازمین دفاترمیں آئیں باہر جانے ‏کیلئے ایئرپورٹ پر موجود لوگ بھی گھروں کولوٹ جائیں کسی کوخوف یاپریشان ہونےکی ضرورت ‏نہیں ہم معافی کااعلان کرچکےہیں عنقریب کابل کی صورتحال واپس اپنےمعمول پرلوٹ آئےگی بڑی ‏طاقت کوشکست دی ہےہماری افغان عوام سےکوئی دشمنی نہیں کچھ عناصرنےافراتفری کافائدہ ‏اٹھایا جس کےباعث کابل میں داخل ہوئے۔

خواتین

خواتین سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی اصولوں کےمطابق خواتین کوکام کرنےکی اجازت ‏ہوگی خواتین کسی بھی معاشرےکااہم جزہوتی ہیں ان کااحترام کرتےہیں۔

سیاسی نظام کی تشکیل

نئی حکومت اور نظام سے متعلق سوال پر ترجمان نے جواب دیا کہ اسلامی امارت افغانستان میں ‏سیاسی نظام کی تشکیل کیلئےمشاورت جاری ہے چاہتےہیں ایسانظام بنےجس میں تمام طبقےکےلوگ ‏شامل ہوں ہم نے11دن میں پورےافغانستان کوفتح کیاہے ہم تکبرکی بات نہیں کرتےامن کی بات ‏کرتے ہیں۔

منشیات کی روک تھام

ترجمان نے کہا کہ دنیا کو یقین دلاتےہیں افغانستان منشیات کی پیداوار کا مرکز نہیں ہوگا سرحدیں ‏ہمارےکنٹرول میں ہیں،اسلحہ یامنشیات کی اسمگلنگ نہیں ہوگی اگر افغانستان میں اگرمنشیات ‏موجودہےتواسےتلف کیاجائےگا۔

سیاستدانوں کو حکومت بنانے کا موقع

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاستدانوں کوموقع دیناچاہیےکہ وہ حکومت بنائیں ایسا نظام قائم کریں ‏جوافغانوں کی خواہشات کو پوراکرے کسی بیرونی جنگجوکوافغان سرزمین استعمال نہیں کرنےدیں ‏گے بیرونی جنگجویاکسی گروپ کو افغانستان میں پلنےنہیں دیں گے سیاستدانوں کودعوت دیتےہیں ‏ہمارےساتھ تعاون کریں، تمام سیاستدانوں اورمخالفین سے افغانستان واپس آنےکامطالبہ کرتاہوں ‏ہماری کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دشمنی نہیں۔

پاکستان، چین، روس

ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ پاکستان،روس اورچین سےاچھےتعلقات ہیں لیکن کسی کےاتحادی ‏ہیں نہ ہی کسی بلاک کاحصہ ہیں، پڑوسی ممالک کو ہمارےاصولوں کا احترام کرناچاہیے۔

Comments

- Advertisement -