ساموآ: جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے میں بیگمات کی سالگرہ کا دن بھولنے والے شوہروں پر قانونی جرمانہ عائد کیا جانے لگا۔
بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنے والے شوہروں کو بیوی کی ناراضی سے گزرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات یہ ناراضی اتنی طول اختیار کرجاتی ہے کہ کافی دونوں تک میاں بیوی میں بات چیت بند رہتی ہے۔
جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرے ساموآ میں سالگرہ کا دن بھولنے پر صرف شوہر کو صرف بیگم کی ناراضی برداشت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اُس پر قانونی جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔
کسی بھی خاتون کا شوہر اگر سالگرہ کا دن بھول جائے تو اُس کی بیوی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حکومت سے شکایت کرے جس کے بعد مرد کو قانونی جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے، عدالت کی جانب سے شوہر کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے اُس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانے کی رقم سرکاری خزانے نہیں بلکہ بیوی کو دی جاتی ہے۔
دوسری جانب ساموآ میں شوہر کی سالگرہ بھولنے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا کیونکہ وہاں کی حکومت کا ماننا ہے کہ خواتین کے پاس چونکہ روزگار نہیں ہے اس لیے وہ اسے ادا نہیں کرسکتی تاہم آئندہ کچھ برسوں میں اس حوالے سے بھی قانون بنادیا جائے گا۔