جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کشمیر میں بھارتی مظالم حد سے تجاوز کر گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم حد سے تجاوز کرگئے ہیں، بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے راستے کشمیر سے ہوکر جاتے ہیں، بھارت نے بنگلور میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دفتر بند کردیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ جاری کرنا تھی۔

[bs-quote quote=”بھارت کشمیر میں کچھ چھپا نہیں رہا ہے تو خوف زدہ کیوں ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

ڈاکٹر فیصل کے مطابق یو این انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی مظالم پر رپورٹ جاری کی، عملی طور پر کشمیریوں سے وعدے پورے کریں گے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے فوج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا لائسنس دیا ہوا ہے، کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے خاتمے پر دباؤ ڈالے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کشمیر میں کچھ چھپا نہیں رہا ہے تو خوف زدہ کیوں ہے، بھارتی پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے رضاکاروں پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

واضح رہے کہ آج بھی بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں