تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

قبائلی علاقوں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، مذاکرات کیلیے جرگہ تشکیل

سوات، میرانشاہ اور میر علی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فریقین سے بات چیت کیلیے جرگہ تشکیل دیدیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سوات، میرانشاہ اور میر علی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر فریقین سے بات چیت کے لیے 16 رکنی جرگہ تشکیل دیدیا ہے جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں پر مشتمل جرگے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو باضابطہ خط بھی لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے اکرم درانی سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم و دیگر پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا ہے جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے علاوہ پی پی، اے این پی، جےآئی، این ڈی ایم شامل ہوں گی اور اس کا پہلا اجلاس کل درانی ہاؤس بنوں میں ہوگا۔

جرگہ احتجاج کرنیوالے لوگوں کے نمائندگان سے بات چیت کرے گا اور میر علی میں احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں کھلوانے کے ساتھ دھرنا بھی ختم کرائے گا۔

Comments