اشتہار

پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہناؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات پنجاب کی نگراں حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی حکومت نے ایس ایس پی عمران کشور کو جے ٹی آئی کا سربراہ مقرر کر دیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی اس کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ آئی بی اور حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی شامل ہیں۔

جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کر کے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔

- Advertisement -

متعلقہ: پی ٹی آئی کے فنانسرز کی فہرست تیار، گرفتاری کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد جوجوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد سے اسلام آباد اور لاہور پولیس ایکشن میں آئی ہے۔ پولیس نے قائدین سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمے درج کیے جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شپ اسلام آباد اور لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے جس میں علی امین گنڈا پور، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، حسان نیازی، حماد اظہر، خرم نواز، فرخ حبیب، عامر کیانی، کرنل ریٹائرڈ عاصم، عمر سلطان اور اسد قیصر ملزم نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں