جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

"این اے 130 میں نواز شریف کو جتوانے کیلئے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال گئے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ حلقے این اے 130 میں نواز شریف کو جتوانے کیلئے مجموعی ووٹوں سے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین وہ ضابطہ ہے جو نظام حکومت کو چلاتا ہے، نظام حکومت وہ ہے جس میں عوام اپنے نمائندے کا خود انتخاب کرے کیونکہ کچھ لوگ اختیارات حاصل کرتے ہیں پھرملک لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں۔

احمداویس کا کہنا تھا کہ یاسمین راشدکے حلقے این اے 130 میں دھاندلی واضح مثال ہے، نواز شریف کو جتوانے کیلئے حلقے کے کل ووٹوں سے زیادہ ووٹ ڈال دیئے گئے، جتوانے کیلئے مجموعی ووٹوں سے 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال دیئے گئے.

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد یاسمین راشد کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے، وہ ملوث ہوتی تواب تک سزا دی جاچکی ہوتی، حکومت کے پاس ان کیخلاف ثبوت نہیں۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے سابق ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، معیشت ڈوبتی جارہی ہے کیونکہ حکومت کے اپنے اخراجات بے تحاشہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں