کراچی : سرجانی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سابق اے ایس آئی کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں مقتول کا بیٹا اور خاتون زخمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹراے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سابق اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے جبکہ مقتول کا بیٹا اور خاتون زخمی ہوئی ، تاہم ملزمان باآسانی فرارہوگئے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں سپرہائی وے کے قریب فلیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں اےایس آئی جاں بحق ہوگیا تھا ، پولیس نے دوسری بیوی اورسوتیلا بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکارطارق دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا ، مقتول پولیس اہلکارکااپنی دوسری بیوی سے اکثر جھگڑاہوتا تھا تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔