بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قاتلانہ ‏حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں پیش آیا جہاں مقامی زمین کے ‏تنازع پر پنچائت منعقد کی گئی تھی۔

پنچائت کا فیصلہ ہونے کے بعد مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشتاق ‏دستی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کےحق میں فیصلہ دینے پر قتل کیا گیا، مشتاق ‏دستی زمین کےتنازع کےفیصلےپرپنچایتی کے طور پر بیٹھے تھے۔

مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ ‏اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں