سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اب کرکٹ کے بعد میدان سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا سیاسی ایجنڈا بھی بتا دیا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر جو طویل عرصہ تک کرکٹ کے میدان میں اپنے جوہر دکھاتے رہتے ہیں۔ اب اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے میدان سیاست کو اپنا نیا ہدف بنایا ہے اور سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈا بھی آشکار کر دیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس نے ان کے مداحوں سمیت تمام شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی اوپنر نے کہا ہے کہ ’’میرا خیال ہے کہ اب مجھے ممبر پارلیمنٹ بننا چاہیے۔‘‘
ڈیوڈ وارنر نے ساتھ ہی اپنے سیاسی ایجنڈا ظاہر کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے سیاسی ایجنڈے میں آمدنی پر ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) میں اضافہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیے تینوں فارمیٹ میں 19 ہزار سے زائد رنز بنانے والے وارنر نے گزشتہ سال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور جلد ان کی بالی ووڈ تیلگو فلم نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے۔
ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی