جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس (اسلامی نام جبرائیل عمر) انتقال کر گئے۔

آریانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جبرائیل عمر کو 2016 میں امریکی ساتھی سمیت یونیورسٹی کے قریب سے طالبان نے اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔

طالبان نے تین سال بعد 2019 میں اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کے بدلے دونوں پروفیسرز کو رہا کیا تھا تاہم اس وقت جبرائیل عمر اسلام قبول کر چکے تھے۔

- Advertisement -

جبرائیل عمر 2022 میں وہ افغانستان میں امارت اسلامیہ کی حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کابل پہنچے تھے، انہیں روایتی افغانی لباس میں زیب تن دیکھا گیا تھا۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں جبرائیل عمر کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ بتایا گیا کہ وہ طویل عرصے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور آج زندگی کی بازی ہار گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ وہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تھے، پھر قیدیوں کے تبادلے کے دوران جیل سے رہا ہوئے، انہوں نے خود اسلام کو بطور مذہب اپنایا اور اپنا نام ٹموتھی ویکس سے بدل کر ( جبرائیل عمر) رکھ دیا۔

حکومت نے بتایا کہ جبرائیل عمر نے کابل میں انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سر انجام دیں، انہوں نے خود کابل میں زندگی گزارنے کا انتخاب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں