اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

سابق آسٹریلوی اسپنر بھی بھارت کو ملنے والے ‘دبئی ایڈوانٹیج’ پر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر بھی چیمپئنزٹرافی میں بھارت کو ملنے والے فائدے پر بول پڑے، محمد شامی کی ایڈوانٹیج والی بات کا بھی حوالہ دیا۔

تجربہ کار آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ ان سابق کرکٹرزکے ہم زبان ہو گئے ہیں جنھوں نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کے تمام میچز کھیلنے کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ہوگ نے کہا کہ آپ ایک مقام پر کھیل رہے ہیں، آپ نے وہاں اپنے تمام میچ کھیلے اور حالات سے ہم آہنگ ہوگئے۔

بریڈ ہوگ نے کہا کہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کسی کو شکایت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے لیے بھی ایک غیر جانبدار مقام ہے۔

روہت چیمپئنزٹرافی میں ‘بھارت کو فائدہ’ دینے کی باتوں پر بالآخر سچ زبان پر لےآئے

سابق آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ لیکن پھر محمد شامی نے ان کی بات کی نفی کی اور کہا کہ دبئی میں کھیلنے سے ان کی بولنگ میں مدد ملی ہے اور ایک مخصوص مقام پر کھیلنے سے بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ‘ایڈوانٹیج’ دینے کی باتیں ہرطرف سے سامنے آئیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن نے بھارت کو فائدہ دینے پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا ہے، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں