سڈنی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر ایرک فری مین 76 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ ایرک فری مین طویل العمری کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے علیل تھے مگر انہیں پیر کے روز ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اہل خانہ کوئین الزبتھ اسپتال لے کر پہنچے تھے۔
ڈاکٹرز نے ایرک فری مین کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا تھا، ایک روز بعد انہیں سانس لینے کی تکلیف کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا۔
اہل خانہ نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر کے انتقال کی تصدیق کردی۔
کرکٹ کیریئر پر ایک نظر
رپورٹ کے مطابق ایرک فری مین نے 1968 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے گیارہ ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کی۔
Former Australia all-rounder Eric Freeman, who scored 345 runs and picked up 34 wickets in 11 Tests, has passed away aged 76.
In 2002, Freeman received the Medal of the Order of Australia for "services to sport, particularly cricket”.
May he rest in peace. pic.twitter.com/Nmj8V9vF67
— ICC (@ICC) December 15, 2020
لوئر آرڈر پر کھیلنے والے بلے باز نے بیٹنگ کیریئر کا آغاز پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر کیا تھا، بلے بازی کے بعد انہوں نے خود کو کامیاب باؤلر کے طور پر بھی منوایا۔
ایرک فری مین نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں تھیں، ان ہی وکٹوں کی وجہ سے آسٹریلیا کو میچ میں کامیابی ملی تھی۔
ایرک فری مین نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کیریئر میں345 رنز بنائے جبکہ بطور باؤلر انہوں نے 34 وکٹیں حاصل کیں، اسی طرح ایرک نے 83 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے تھے۔
RIP , What a gentleman , our thoughts are with the family . https://t.co/uWXdJapAsJ
— Darren Lehmann (@darren_lehmann) December 15, 2020
رپورٹ کے مطابق 1967 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایرک نے 47 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں، یہ اُن کے کیریئر کا سب سے بہترین ریکارڈ مانا جاتا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے 1971 میں فرسٹ کلاس میچ میں 64 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔