منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کیا سلمان بٹ نے کرکٹ کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میچ فکسنگ پر سزا پوری کرنے والے کرکٹر سلمان بٹ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، اور اب انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفری کورس جاری ہے، کورس میں پاکستان بھر سے چالیس سے زائد افراد شریک ہیں، جن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ، ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف اور بلال آصف شامل ہیں۔

کورس میں شامل افراد کو پی سی بی ایلیٹ اور سپلمنٹری پینل میں شامل میچ ریفریز کی جانب سے تربیت فراہم کی جارہی ہے، اس دوران شرکا کو امپائرنگ کے قوانین اور قواعد وضوابط سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ، کورس مکمل ہونے پر ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا، کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور اسکول کی سطح پر امپائرنگ کے اہل ہونگے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر لارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر آئی سی سی نےسلمان بٹ، فاسٹ بولر محمد آصف پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی جو کہ سال دوہزار سولہ میں ختم ہوگئی تھی تاہم دونوں کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

گذشتہ سال سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کمنٹری میں مصروفیت تلاش کرلی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل رنز بنائے، اب اندازہ ہوگیا کہ مجھے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، ایسا سفر جاری رکھنے کا فائدہ نہیں جس کی منزل نہ ہو

Comments

اہم ترین

مزید خبریں