اشتہار

چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوئے، ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے برآمد کرلی ہے۔جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی، چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ کیخلاف عدالت کا ایک اور فیصلہ

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں