تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل

راولپنڈی: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو سامنے آنے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نوازشریف کےخلاف دیے جانے والے فیصلے کے بینچ کا حصہ نہیں تھے۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کرایا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے۔

انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہیے۔ دوسری جانب رانا شمیم کا یہ بیان حلفی نوٹرائز کرنے والے برطانیہ کے چارلس ڈراسٹن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہی کام ہے جو کسی نوٹری پبلک کا ہوتاہے، رانا شمیم نے جو کہا وہ بیان نوٹرائز کیا، رانا شمیم کا حلف نامہ سچ ہے یا جھوٹ، ہمارا کام نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس پر رانا شمیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو طلب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -