کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر سیاسی بات چیت شروع نہیں کی گئی تو کشمیر غزہ اور فلسطین جیسا بن جائے گا۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہم مذاکرات کے ذریعے کوئی حل تلاش نہیں کرتے ہیں تو ہمارا وہی حشر ہوگا جو غزہ اور فلسطین کا ہوا جن پر اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا جنگ اب کوئی آپشن نہیں ہے، اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اگر ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھیں گے تو دونوں ترقی کریں گے۔
- Advertisement -
سابق وزیر اعظم نے اٹل بہاری واجپائی کا حوالہ دیتے ہوئے انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔