تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کرونا سے متاثر

کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، پروفیسر نصرت شاہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی، نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نصرت شاہ سمیت متاثرہ 600 پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور اہلخانہ کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے تھے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ دو مرتبہ مثبت آئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرونا وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ ایم ایم اے کے رکن اسمبلی منیر خان اورکزئی اور کے پی کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -