منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

سابق کمشنر کوئٹہ اور بیٹی نے دورانِ پرواز خاتون فضائی میزبان کی ناک پر مکہ مار کر زخمی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز میں سابق کمشنر اوربیٹی نے خاتون فضائی میزبان کی ناک پر مکہ مار کر زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی کے سر پر طاقت کا نشہ سوار رہا ، دونوں نے خاتون فضائی میزبان کی ناک پر مکہ مار کر زخمی کردیا۔

واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا، سابق کمشنر افتخار جوگزئی بیٹی صائمہ کے ساتھ سفر کررہے تھے، دونوں نے چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔

جہاز میں داخل ہونے کے بعد عملہ سیٹ بیلٹ سمیت دیگر ہدایات دیتا ہے، خاتون فضائی میزبان نے سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی میز بند کرنے کو کہا تو سابق کمشنر کی بیٹی صائمہ جوگزئی آپے سے باہر ہوگئی۔

مبینہ طور پر صائمہ جوگزئی نے غیرشائستہ زبان استعمال کی اور شورشرابہ کیا ، جس پر فضائی میزبان نے کپتان کو معاملے سے آگاہ کیا تو کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے رن وے پر واپس لے آیا۔

جس کے بعد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا، کپتان نے باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا تو صائمہ جوگزئی نے جہاز سے اترنے سے انکار کردیا اور غصے میں فضائی میزبان کو مکہ دے مارا۔

چہرے پر مکہ لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون نکلنے لگا، فضائی میزبان زخمی ہوتے ہیں اے ایس ایف نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

واقعے کے بعد بلوچستان انتظامیہ نے ائیرلائن انتظامیہ پر دباو ڈالا اور کمشنر کوئٹہ فوری طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق اے ایس ایف سے صورتحال معلوم کی اور رفع دفع کرنے کا کہا ، جس کے بعد کمشنر کوئٹہ کی جانب سے باپ بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا گیا اور معافی نامے کے بعد دونوں باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں