جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سابق کرکٹر کی وارنر پر سخت تنقید، اوپنر کو ٹیسٹ فیئرویل دینے کی مخالف کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مچل جانسن نے ساتھی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو نشانے پر رکھ لیا، انھیں ٹیسٹ فیئرویل دینے کی بھی مخالفت کردی۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کی گیارہ رکنی ٹیم میں بھی موجود ہونگے۔

مچل جانسن نے کہا کہ وارنر کی خواہش پر انھیں ٹیسٹ فیئرویل دینا بالکل بھی مناسب نہیں بلکہ ٹیم کی بےعزتی کے مترادف ہے۔ ٹیسٹ میچز میں خراب فارم کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے انھیں منتخب کرلیا گیا۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے انکشاف کیا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران ان کی پرفارمنس واجبی ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے اس عرصے میں 36 اننگز کے دوران 26.74 کی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔

جانسن نے یہ بھی کہا کہ بال ٹیمپرنگ کے اسکینڈل کو پانچ سال ہونے کو آئے ہیں لیکن کبھی وارنر نے اس بارے میں وضاحت نہیں دی۔

اگر ہم واقعی ڈیوڈ وانرر کی فیئرویل سیریز کی تیاریاں کررہے ہیں تو کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جدوجہد کا شکار اوپنر کو کیوں اجازت دی گئی کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا خود اعلان کرے۔ وہ پلیئر جو آسٹریلین کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل میں ملوث ہے اسے ہیرو کی طرح کیوں رخصت کیا جارہا ہے۔

جانسن نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ان کا اوور آل ریکارڈ بہتر ہے تاہم پچھلے تین سالوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پرفارمنس کافی واجبی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں