لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ایشیا کپ میں افغان کرکٹرز اور شائقین کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔
لاہور میں جونئیر کرکٹ لیگ (پی جے ایل) کی ڈرافٹ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ کل کے میچ کے دوران افغان ٹیم کے رویہ پر مایوس ہوئی، ان کا رویہ بہت افسوسناک تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کو لانے والے ہم ہیں، یہ سب پاکستان آکر پریکٹس کرتے تھے، لیکن ان کے چہرے اور زبان دیکھیں، یہ چاہتے کیا ہیں؟۔
جاوید میانداد نے کہا کہ ابھی افغانی پلئیرز نے کرکٹ بہت کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ہی ان کے دماغ خراب ہورہے ہیں، یہ لوگ یہاں آکر سیکھتے رہے ہیں، میں نے انہیں کوچنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ افغان کھلاڑی ایسا کررہے تھے جیسے وہ سپراسٹارز بن گئے ہیں، ابھی ان کی کرکٹ کچھ نہیں ہے، پہلے یہ کرکٹر تو بن جائے، انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ انہیں افغان ٹیم کا کوڈ آف کنڈکٹ دیکھنا چاہیے، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے ہوئے، یہ اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔