بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سابق کرکٹر توصیف احمد دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےکراچی سےلاہور آئے ہوئے ہیں، انہیں دل کادورہ پڑنے پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹرتوصیف احمد کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز توصیف احمد کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح  رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 93 اور 55 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں