پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کے بعد سابق قومی کرکٹرز نے پی ایس ایل کے لیے نئے قوانین لانے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں امپائرز کے بعض فیصلوں پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے جس کا حل سابق قومی کرکٹرز کامران اکمل اور باسط علی نے نئے قوانین میں تلاش کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کتے ہوئے کامران اکمل اور باسط علی نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور اس کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ نئے قوانین لائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میچز میں امپائرز کال اور شک کا فائدہ دینے کے بجائے تمام فیصلے تھرڈ امپائر سے کرانے چاہئیں۔
پی ایس ایل 9: اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟
کامران اور باسط دونوں کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی لیگ بگ بیش اور جنوبی افریقہ کی لیگ بھی مختلف قوانین کے تحت کھیلی جاتی ہے۔ پی ایس ایل ہمارا اپنا برانڈ ہے اس کی بہتری کے لیے نئے قوانین بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔