منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ریٹائرڈ کرکٹرز کی پینشن میں ایک لاکھ روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے تمام ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

پہلی کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 54 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روہے ہوگئی جب کہ دوسری کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی۔

تیسری کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پینشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں