بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کوگولیاں مار کر قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی، پولیس نے جائے وقوع سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سندر کے علاقے میں سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ 36سالہ عثمان ارشدنے ایک سال قبل پسندکی شادی کی تھی، عثمان نے رات کے آخری پہر پہلے بیوی کو 4 گولیاں ماریں اور پھرخودکشی کی،پولیس

فائرنگ اورچیخوں کی آوازیں سن کر محلہ داروں نے پولیس کواطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم عثمان ارشد نے موقع پر دم توڑا جبکہ اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے تاہم پولیس نے جائے وقوع سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں