واشنگٹن : سابق نائب امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا کو متعدد بین الاقوامی چیلنجز کاسامنا ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی ملک کو کمزور کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ٹونی بلنکن جو صدارتی امیدوارجوبائیڈن کے خارجہ پالیسی ایڈوائز بھی ہیں نے کہا کہ اس وقت امریکا کو متعدد بین الاقوامی چیلنجز کاسامنا ہے۔
صدر ٹرمپ کی حکمت عملی امریکا کو کمزور کر رہی ہے۔ سابق نائب امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ صدرٹرمپ ملکی جمہوریت پرحملے کرنے میں مصروف ہیں۔
ٹونی بلنکن نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جوبائیڈن کی پالیسی واضح کردی۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن اگر آندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آئے تو بھارت کےحوالے سے ہماری پالیسی واضح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں جدوجہدِ آزادی پر کریک ڈاؤن پر شدید تشویش ہے، کشمیر میں آزادی اظہار کی صورتحال بھی قابل تشویش ہے، ہمیں بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بھی شدید تحفظات ہیں۔