تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل انتقال کرگئے

کراچی: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل برین ہیمرج کے سبب 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل حمید گل ناسازیِ طبع کی بنا پر مری میں موجود تھے جہاں  فشارِخون کے سبب ان کو مری کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔


جنرل (ر) حمید گل کامسئلہ کشمیر پریادگار انٹرویودیکھنے کے لئے نیچے اسکرول کریں


Hameed gul

  ذرائع کے مطابق حمید گل اہل خانہ کے ہمراہ مری میں تھے کہ اسی دوران انہیں برین ہیمرج ہوا،  ڈاکٹروں مطابق حمید گل کو برین ہیمرج ہوا  تھا اوران کا بلڈ پریشر انتہائی کم تھا جس کی وجہ سے انہیں کسی دوسرے اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا اورکچھ دیر بعد ہی وہ سی ایم ایچ مری میں انتقال کرگئے۔

ابتدائی زندگی


حمید گل کے خاندان کا تعلق سوات سے ہے، آپ معروف قبیلے یوسفزئی سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ کے دادا فیض خان جمعیت المجاہدین کے رکن تھے،شاہ اسماعیل شہید جب سوات سے گزرے تو ان کے ساتھ مل گئے اور پھر شاہ اسماعیل کی شہادت کے بعد لاہور آگئے،کچھ سال کے بعد سرگودھا میں زمین ملی تو وہاں آباد ہوگئے۔

فوج میں شمولیت


20نومبر 1936 کو سرگودھا میں پیدا ہونے والے حمید گل نے اکتوبر 1956 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔وہ 1965 کی جنگ میں چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر رہے۔

Hameed gul

سن 1968-69 میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد 76-1972 تک بٹالین کمانڈر رہے اور1978 میں انہیں ترقی دے کربریگیڈئیربنایا گیا۔

اس کے بعد وہ بتدریج ترقی کرکے بہاولپورکے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اورملتان کے کورکمانڈر رہے۔

افغان جنگ


حمید گل 89-1987 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے، اس دوران سوویت یونین کی افغانستان میں جارحیت کے حوالے سے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔

 اسلامک ڈیموکریٹک الائنس کی تشکیل میں بھی جنرل (ر) حمید گل نے اہم کردارادا کیا تھا۔

خدمات کااعتراف


سن 1992 میں فوج سے ریٹائر ہونے والے حمید گل کو ان کی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

تعزیت


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حمید گل کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیاہے۔

صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، جے یو آئی (ایف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی جنرل (ر)حمید گل کے انتقال پراظہار افسوس کیاہے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے انتقال پر پاکستان میں ان کے نام کا ٹرینڈ سب سے اوپر گردش کررہاہے جہاں عوام افغان جنگ میں ان کے کردار کے سبب متفرق کمنٹس کررہے ہیں۔

hameed gul


#HamidGul


 

Comments

- Advertisement -