بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجرجنرل اطہر عباس برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجرجنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا، نومبر میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کو ہائی کمشنر نامزد کردیا، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجر جنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اطہر عباس نومبر 2015 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس وقت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نومبر میں اپنی ذمہ داریاں چھوڑیں گے جس کے بعد اطہر عباس یہ عہدہ سنبھال لیں گے۔

اس سے قبل  (ر) میجر جنرل اطہر عباس مشرف دور میں پاک فوج میں بطور ڈی جی آئی ایس پی آر کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں