جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سابق ڈی جی کے ڈی اے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے دفترمیں پھرایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی کے ڈی اے کو نیب نے ہتھکڑیاں لگا کر ان کے دفتر میں پھرایا، اس بات کا انکشاف ناصرعباس کے وکیل نے عدالت میں پیشی کے موقع پرکیا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کروگے تو ایسا بھروگے اور’’سے نو ٹو کرپشن‘‘ کا میسج کرنے والی نیب نے کرپشن کےخلاف ڈیمو دینا شروع کردیا۔

کرپشن کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر گرفتار ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس کو  عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم وکیل نے عدالت میں انکشاف کیا کہ نیب نے ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر ان ہی کے دفتر میں پھرایا۔

ناصر عباس کی عدالت میں پیشی پر وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کا مذاق بنایا گیا ہے، جب ہم نے ڈی جی نیب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ دوسرے لوگ عبرت پکڑیں اس لیے ایسا کیا۔


مزید پڑھیں: ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس فرنٹ مین سمیت گرفتار


وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت ملزم کا مزید ریمانڈ نہ دے ورنہ ملزم کو پورے شہر میں پھرایا جائے گا، عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق ڈ ی جی کے ڈی اے ناصر عباس کےجسمانی ریمانڈ میں چودہ نومبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ پولیس نے مقدمے میں تفتیش کے دوران  ملزم کی نشاندہی پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبید کو بھی گرفتارکیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں