تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سابق ڈی جی نیب برگیڈیئر(ر) مصدق عباسی کو مشیر احتساب لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد : سابق ڈی جی نیب برگیڈیئر(ر)مصدق عباسی کو مشیراحتساب لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق ڈی جی نیب برگیڈیئر(ر)مصدق عباسی کو مشیراحتساب لگانے کا فیصلہ کرلیا، مصدق عباسی کو شہزاد اکبرکی جگہ تعینات کیا جائے گا۔

مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے، بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پرفائزرہ چکے ہیں۔

یاد رہے آج صدر مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ قبول کرلیا ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے دور روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے وزیراعظم عمران خان نے فوراً منظور کر لیا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیر اعظم کی ناراضگی تھی، کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیر اعظم کو دی وہ نا مکمل تھیں اور وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق پایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -