حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوڈشیڈنگ کا سرکاری ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی شعبہ ان کی تباہی سے محفوظ نہیں رہا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے آج کی لوڈشیڈنگ کا سرکاری ڈیٹا شیئر کردیا ہے ساتھ ہی اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کوئی شعبہ ان کی تباہی سے محفوظ نہیں رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ آج کی لوڈشیڈنگ کا سرکاری ڈیٹا ہے، امپورٹڈ حکومت کی نالائقی اور بدانتظامی کا واضح ثبوت، کوئی شعبہ ان کی تباہی سے محفوظ نہیں رہا ہے۔
یہ آج کی لوڈشیڈنگ کا سرکاری ڈیٹا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی اور نالائقی کا واضح ثبوت۔ کوئی شعبہ ان کی تباہی سے محفوظ نہیں رہا۔ pic.twitter.com/49QpCZAsYb
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 6, 2022
حماد اظہر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے بدنام اور غیر مقبول حکومت ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز حکومت کے اتحادیوں کو بھی مخاطب کیا ہے اور کہا کہ متحدہ، پی پی، باپ پارٹی اقتدار کے مزے لوٹنے کے بجائے عوام کیساتھ ظلم کا جواب دیں۔
بدترین مہنگائی ، بدترین لوڈشیڈنگ۔ امپورٹڈ حکومت ملک کی تاریخ کی سب سے بدنام اور غیرمقبول حکومت ہے۔ ایم کیو ایم ، پی پی پی اور باپ پارٹی اقتدار کے مزے لوٹنے کی بجائے عوام کے ساتھ جو ظلم کیا اُس کا جواب دیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 6, 2022