جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

سابق انگلش آل راؤنڈر فلنٹوف شوٹنگ کے دوران زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف ایک ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ماضی کے معروف آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف بی بی سی کے مشہور ٹیلی ویژن شو ٹاپ گیئر کی شوٹنگ کرا رہے تھے کہ اس دوران ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز لندن کے جنوب میں سرے کے علاقے ڈنس فولڈ پارک ایرو ڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا۔انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی بعد ازاں علاقے میں شدید برفباری کے باعث راستے بند ہونے کے سبب انہیں ایئر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ لیجنڈ اینڈریو فلنٹوف کو بی بی سی کے مشہور ٹیلی ویژن شو ٹاپ گیئر کی شوٹنگ کے دوران کار کو حادثہ پیش آنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس دوران بھی آل راؤنڈر ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ اینڈریو فلنٹوف نے انگلینڈ کی جانب سے 79 ٹیسٹ میچز کھیلے جب کہ اس دوران 2005 اور 2009 میں اپنی ٹیم کو ایشز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں