تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بہتر ہوگا لانگ مارچ سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیا جائے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 20 مئی تک لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوجائیگا بہتر ہوگا کہ لانگ مارچ سے قبل نئے الیکشن کا اعلان کردیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کو غیرملکی سازش پر ہٹایا گیا جو عوام تسلیم نہیں کرتی، حکمران طبقے کیلئے عوام میں نفرت پائی جاتی ہے اور اس نفرت کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ عوام کے پاس جایا جائے، ملک میں سینسر شپ کا سامنا ہے ، اےآر وائی نیوز کو کل کے جلسے میں بند کیا گیا، لانگ مارچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، لیگل ٹیمیں متحرک ہیں، 20 مئی تک لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوجائیگا، جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں ہوگا، بہتریہ ہوگا کہ لانگ مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کسی حکومت نے توہین مذہب قوانین کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال نہیں کیا، شہباز شریف بیانات کو سیاست کیلئے استعمال کرینگے تو ردعمل آئیگا، شہباز شریف کو مشورہ ہے ایسی گفتگو سے اجتناب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے کل دو بیانات سامنے آئے، ایک بیان آیا کہ عمران خان کیخلاف کیس کرینگے، دوسرے بیان میں کہا کہ مریم نواز کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر کہا کہ مریم نواز کے بیان کو سنجیدہ نہ لیا جائے، انہوں نے درست کہا کہ مریم نواز کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ یہ تو ہر ایک کو پتہ ہے کہ وہ غیرسنجیدہ خاتون ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کل واضح کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، عمران خان نے اپنی تقریر میں کبھی کسی کا نام تک نہیں لیا، انہوں نے اداروں کو محفوظ رکھنے کی جو کوشش کی اور جس طرح ذمے داری کا مظاہرہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی ،عمران خان اور ان لوگوں کے بیانات کا موازنہ کرلیں، پی ٹی آئی ،عمران خان نے کبھی اس طرح ہرزہ سرائی نہیں کی جیسے انہوں نے کی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، شہبازشریف نے جو گفتگو کی وہ کافی نہیں، مریم نواز اپنے بیان پر معافی مانگیں اور اگر وہ اپنی پارٹی کی عہدیدار بھی ہیں تو ن لیگ کو بھی اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -