تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

‘ آئی ایم ایف بھی کہہ چکی کچھ کرکے دکھاؤ تو ہم ساتھ دینگے’

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نئی حکومت دعویٰ کررہی ہے لیکن اقدامات نہیں، آئی ایم ایف بھی کہہ چکی کہ کچھ کرکے دکھاؤ تو ہم ساتھ دینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد ملکی کرنسی میں 14 روپے گرچکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی انڈیکس پوائنٹس میں کمی آئی، نئی حکومت دعویٰ تو کررہی ہے لیکن اقدامات نہیں، اب تو آئی ایم ایف بھی کہہ چکی کہ پہلے کچھ کرکے دکھاؤ تو ہم ساتھ دینگے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری معیشت صحیح سمت میں جارہی تھی، ہم غریب آدمی کو بلاسود قرضے دے رہے تھے، اپوزیشن ہمیشہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتی رہی بین الاقوامی سطح قیمتیں بڑھنے پر ہمیں بھی اقدامات کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو سعودی عرب نے بھی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، اب چین ہی اس موقع پر دوستی نبھا سکتا ہے، نئی حکومت کی جانب بڑھتی مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے، یہ 4.2 ٹریلین پرسرکلر ڈیڈ کا پورا ملبہ ہم پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب ن لیگ نے 2018 میں حکومت چھوڑی تھی تو1.3 ٹریلین کا سرکلر ڈیڈ تھا، اس وقت تو ہم نےاسے فسیکل ڈیڈ سے ختم نہیں کیا تھا، اس سال 300بلین سے ہمارا سرکلر ڈیڈ کم ہونا تھا لیکن اب تو اس سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی گزشتہ ریکارڈ بھی توڑدے گا، یہ پہلے ہمیں کہتےتھے کہ ملک میں بہت مہنگائی ہے لیکن میرا مؤقف تھا کہ عالمی سطح پر پرائس سائیکل کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں، لیکن ہم نے مقامی چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ تیل اور گندم 30 فیصد رعایت پر دینگے اور ہمیں روس سے یقین دہانی پر امید تھی کہ سبسڈی کم ہوجائیگی۔

Comments

- Advertisement -