بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چارج سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو اسد عمر نے اپنی نئی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی اہم سینئر رہنما اسد عمر نے وزارت منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کا قلم دان سنبھال لیا ہے۔

سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر کے ترقیاتی فنڈز اور وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پر بریفنگ دی، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق بھی انھیں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا، یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

دریں اثنا، وفاقی وزیر اسد عمر نے خصوصی معاشی زون، سماجی و معاشی منصوبے بہتر بنانے، کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں طرز زندگی بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان سونپا گیا، دو دن قبل وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق اسد عمر کو بھی وزارت دی گئی تھی۔

رواں سال اپریل میں اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے تھے، فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی تھی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں