تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملائیشیا کی سابق خاتون اول کو 10 سال قید کی سزا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوالالمپور ہائیکورٹ نے ملائیشیا کی سابق خاتون اول روسما منصور پر شمسی توانائی کے ایک منصوبے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے 3 الزامات ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

تاہم عدالت نے سابق خاتون اول کی درخواست پر حکم امتناع بھی جاری کیا ہے، جس کے باعث رومسا منصور کو یہ ریلیف ملا ہے کہ انہیں فوری طور پر جیل نہیں بھیجا جائے گا اور وہ فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کرسکیں گی۔

70 سالہ روسما منصور اپنے شوہر کے دور اقتدار میں شاہانہ طرززندگی کے حوالے سے مشہور ہوئی تھیں اور جب پولیس نے اس جوڑے کے گھر 2018 میں چھاپہ مارا تو 16 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

سابق خاتون اول کو ایک اور مقدمے میں منی لانڈرنگ سمیت کرپشن کے 17 الزامات کا سامنا ہے۔
عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے پر روسما منصور نے کہا کہ ‘میں فیصلے پر بہت اداس ہوں، کسی نے بھی مجھے پیسے لیتے نہیں دیکھا، کسی نے مجھے پیسے گنتے نہیں دیکھا، اس کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا ہے تو میں معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔

واضح رہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روسما کے شوہر اور سابق وزیراعظم کو نجیب رزاق کو بھی کرپشن مقدمات میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -