جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سابق گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق گورنر کے پی شاہ فرمان نے انتخابی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا، بھائی اور بیٹوں سمیت خاندان کے کسی فرد کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے انتخابی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے اعلان کیا کہ بھائی اور بیٹوں سمیت ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی الیکشن میں حصہ نہیں لےگا۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اپنا انتخابی حلقہ پارٹی کارکنوں کے حوالے کرتا ہوں، دیگر رہنما اپنا حلقہ نہیں تو بھائیوں یا عزیز و اقارب کے حلقے ہی کارکنوں کے لیے چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنے خاندان کو آگے لانے والے میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، منی لانڈرنگ اور بیرون ممالک دو دو گھر رکھنے والے مجھ سے خائف ہیں۔

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جب انتخابی سیاست ہی نہیں کرنی ہے توپارٹی کے خلاف سازش کیوں کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں