تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

امامِ کعبہ انتقال کرگئے

ریاض: مسجد الحرام کے سابق امام شیخ محمد علی الصبونی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کا انتقال جمعہ 19 مارچ 2021 (6 شعبان 1442ہجری) کو  ترکی کے علاقے یلوا میں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  شیخ محمد علی الصبونی ملک شام میں پیدا ہوئے، انہوں نے کئی تفاسیر کی کتابیں لکھیں۔

انہیں 28 برس قبل کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں بطور لیکچرار تعینات کیا گیا، بعد ازاں انہوں نے امّہ القُرا یونیورسٹی میں بھی بطور پروفیسر  خدمات انجام دیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کو ماہ رمضان المبارک 1385 ہجری میں مسجد الحرام میں نماز تراویح کی امامت کا  شرف بھی حاصل ہوا۔

شیخ محمد علی الصبونی کے انتقال پر مسجد الحرام کی جرنل پریڈینسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔

Comments

- Advertisement -