بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں کی قیمتی گاڑیوں کی بندر بانٹ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں کی قیمتی گاڑیوں کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ افسران نے مہنگی گاڑیاں آپس میں بانٹ لیں، سابق ڈائریکٹرجنرلز سمیت افسران نے گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کرنے والوں میں وزیربلدیات کے 2 سابق پرنسپل اسسٹنٹ ذوالفقار علی، رحمت اللہ شیخ، سابق ڈائریکٹرز جنرلز ڈاکٹر بدر جمیل، غلام محمد قائمخانی، علی محمد لونڈ مرحوم، سابق سیکریٹریز ساجد میمن، وسیم مصطفی، اصغرعباس اور وسیم شیخ شامل ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل ایچ ڈی اے فواد غفار نے گاڑیاں برآمدگی کیلئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سابقہ افسران سے سرکاری گاڑیوں واپس لیں، ادارے میں گاڑیوں کی کمی سے افسران کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں