جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شان مسعود کی واپسی پر مکی آرتھر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود سے متعلق سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا بیان آگیا۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شان مسعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کے منتظر ہیں اور لارڈز میں افتتاحی میچ کے لیے تیار ہیں۔‘

واضح رہے کہ ڈربی شائر نے شان مسعود کے لیے ٹویٹر پر لکھا کہ تھا ’شان مسعود کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈربی شائر نے لکھا کہ ٹھیک ہے شان، ہم آپ سے جلد ملیں گے۔‘

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، سیریز کےلیے 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے بعد حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ شامل کیا گیا جب کہ یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہرعلی، فہیم اشرف، فوادعالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمدنواز، نعمان علی اور ساجدخان اسکواڈ شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محمود جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس اور نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں