آئی سی سی کے حال میں سبکدوش چیئرمین گریگ بارکلی بھی بھارت کے خلاف بول پڑے اور اس پر کرکٹ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کر دیا۔
آئی سی سی کے سبکدوش چیئرمین گریگ بارکلی نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ہی ملک کے پاس طاقت اور اثر رسوخ کرکٹ میں نتائج کو متاثرکرتا ہے۔
اپنے دور اقتدار میں بھارت کو لگام نہ ڈالنے اور اس کا آئی سی سی پر اثر ورسوخ ختم نہ کرنے والے سابق چیئرمین بارکلے نے بھارت سے تعلق رکھنے والی نئے آئی سی سی چیئرمین سے امید باندھ لی کہ وہ آئی سی سی کو بھارت کے تسلط سے آزاد کریں گے۔
بارکلے نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایک ہی ملک کے پاس طاقت اور اثر رسوخ کرکٹ میں نتائج کو متاثر کرتا ہے لیکن امید ہے کہ نئے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ فیصلے کرتے ہوئے خیال کریں گے کہ وہ بھارت کے زیر اثر نہ ہوں۔
سابق چیئرمین نے آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں گفتگو کی اور بھارت کے اثر انداز ہونے پر خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے اگلے سائیکل میں بین الاقوامی کرکٹ کے ٹی وی رائٹس کی رقم آدھی ہو جائے گی۔
انہوں نے آسٹریلیا کے افغاستان سے باہمی کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔
گریگ بارکلی 30 نومبر کو اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر آئی سی سی چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں جب کہ ان کی جگہ بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری جے شاہ نے چارج سنبھالا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت ہمیشہ کی طرح ہٹ دھری کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکاری ہے جب کہ پاکستان پورا ٹورنامنٹ اپنے ملک میں کرانے کے اصولی فیصلے پر قائم ہے۔
بھارت ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اور اب تک شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہو سکا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی