بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سارو گنگولی کورونا کا شکار، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گنگولی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ رات کیا گیا تھا جس کا نتیجہ آج صبح آیا تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے قبل ہی انہیں کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ قرنطینہ میں ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سارو گنگولی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مسلسل سفر کررہے ہیں اور انہوں نے ویکسینیشن مکمل کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری 2021 میں سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

بھارت میں آج 6 ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات کی تعداد 283 سے بڑھ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں