نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نے کاروبار میں نقصان ہونے کے بعد پنکھے سے لٹک کر اپنی جان گنوا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 57 سالہ سابق بھارتی کرکٹر نے چندرا شیکھر کی پھنکے سے لٹکی لاش اُن کے کمرے سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کو دیے جانے والے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ چندرا شیکھر کرکٹ سے وابستہ کاروبار کرتے تھے گزشتہ دنوں انہیں بڑے پیمانے پر خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ شدید پریشان تھے۔
سینئر پولیس آفیسر کے مطابق اہلیہ کے بیان کی روشنی میں چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی البتہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Extremely sad & shocked to hear about the passing away of VB Chandrasekhar sir. His consistent efforts made it possible to set the right foundation of the CSK team. He always encouraged & believed in us since very beginning. My deepest condolences to the family. pic.twitter.com/g2mtq8wRos
— Suresh Raina🇮🇳 (@ImRaina) August 15, 2019
چندرا شیکھر کی اچانک موت پر اُن کے ساتھیوں نے گہرے رنچ اور دکھ کا اظہار بھی کیا۔
Terrible news…VB…too soon. Shocking! Heartfelt condolences to his family and friends.
— Anil Kumble (@anilkumble1074) August 15, 2019
واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا تھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔
Shocked to hear about the passing away of VB Chandrasekhar . Condolences to his family and loved ones
— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) August 15, 2019