انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز حیدر آباد سن رائزر اپنے سابق پلیئر ڈیوڈ وارنر دشمنی نکالنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل فرنچائز حیدرآباد سن رائزر کا حصہ رہ چکے ہیں، سن رائزر نے اوپنر کے طور پر آسٹریلوی پلیئرز ٹریوس ہیڈ کا انتخاب کیا جسے انھوں نے نیلامی میں 6.80 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
اس دوران ڈیوڈ وارنر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی سابق فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کو ٹیگ کرنا چاہا مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے کیوں کہ انھیں فرنچائز نے بلاک کیا ہوا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ٹریوس ہیڈ کے حوالے سے سن رائزر کی پوسٹ کو میں نے ری ٹوئٹ کرنا چاہا مگر میں ایسا کرنے میں ناکام رہا کیوں کہ مجھے سن رائزر نے بلاک کردیا ہے۔
انھوں نے حیدرآباد فرنچائز کے پروفائل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ وارنر نے اختلافات کے باعث سن رائزرز سے راہیں جدا کی تھیں جس کے بعد سے ان کے آپس کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔
وارنر2021 کے سیزن میں حیدرآباد کی ٹیم کے کپتان تھے تاہم اس کے باوجود انھیں پلیئنگ الیون سے باہر بٹھادیا گیا تھا۔ بعد میں انھیں کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
SRH have blocked David Warner from Twitter/X and Instagram. pic.twitter.com/ZH3NSQ3yzV
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) December 19, 2023
کورونا کی وبا کے بعد جب آئی پی ایل کے نئے سیزن کا دوبارہ سے آغاز ہوا تو سن رائزر حیدرآباد نے انھیں اپنی ٹیم میں واپس نہیں بلایا تھا۔
اس کے بعد آسٹریلوی اوپنر کو 2022 کے ایڈیشن دہلی کیپٹلز نے واپس خرید لیا تھا، وارنر نے اپنے آئی پی ایل کے سفر کی شروعات 2009 میں اسی فرنچائز سے کی تھی۔