اشتہار

دو سیکنڈز کی لاپرواہی جاپان کے سابق وزیراعظم کی موت کا سبب بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: بین الاقوامی سیکیورٹی ماہرین نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی موت کا سسب دو سینکڈز کی سیکیورٹی غفلت کق قرار دے دیا ہے۔

سابق وزیراعظم شنزو آبے کو 8 جولائی کو الیکشن مہم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم اس واقعہ نے پوری جاپانی قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا، اب اس حوالے سے کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں، ان کے قتل کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی سیکیورٹی ماہرین نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

- Advertisement -

سیکورٹی ماہرین کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ صرف دو اعشاریہ پانچ سیکنڈز کا سکیورٹی لیپس نہ ہوتا تو آج جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے زندہ ہوتے۔

ماہرین نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر کیا گیا پہلا فائر مس ہوگیا تھا، اگر سیکیورٹی لیپس نہ ہوتا تو ان پر دوسرے فائر کی نوبت نہ آتی اور ان کی جان کو بچایا جاسکتا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ شنزو آبے جاپان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک وزیراعظم رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں