تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سابق بھارتی کرکٹر کی پھندا لگی لاش برآمد

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر منی سریش کمار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر بھارتی ریاست کیرالہ میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں اس وقت پائے گئے جب ان کی اہلیہ اور بیٹے نے انہیں کمرے میں پھندا لگائے ہوئے دیکھا۔

ایک سابق کرکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ ’سریش کمار ایک بہترین کھلاڑی تھے لیکن وہ شراب نوشی اور بات بات جھگڑنے کے عادی تھے لیکن اس کے باوجود مالی طور پر مستحکم تھا، یہ ایک خودکشی کا ہی واقعہ لگتا ہے‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش کمار نے 1991 سے 92 تک 72 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور اس دوران انہوں نے 196 وکٹس حاصل کیں جبکہ 77.27 کی اوسط سے 1657 رنز اسکور کیے، جس میں سات سنچری اور نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 47 سالہ سریش کمار انڈر 19 کرکٹ ٹیسٹ میں راہول ڈریویڈ کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں شامل رہے ہیں، ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیوی شامل ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہی لگتا ہے لیکن قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -