اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سابق کیوی کرکٹر نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کا فیصلہ جس طرح سے کیا گیا وہ سراسرغلط ہے۔

پاکستان سے اچانک نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے سابق کیوی کرکٹر بھی اپنی حکومت پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ دورہ منسوخ کرنے کے خدشات واضح نہیں کیے گئے۔

گرانٹ ایلیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت پاکستانی شائقین بھی شدید غصے اور مایوسی کے عالم میں ہیں کیونکہ جس طرح سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے لیا گیا، فول پروف سیکورٹی میں کیا تھریٹ تھا سمجھ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرنے والے لوگ ہیں، میں خود پاکستان میں رہا ہوں وہاں صداراتی سطح کی سیکیورٹی ہوتی ہے۔،

نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرگرانٹ ایلیٹ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہمیں ہوٹل سے میدان پہنچ کر کھیلنے کی فکر ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں